حیدرآباد
ایم بی ٹی اور مجلس کے لیڈروں کی گرفتاری اور رہائی، مقدمات درج
پولیس نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر یاقوت پورہ کے ایم بی ٹی امیدوار امجد اللہ خان کو حراست میں لے کر پرانے پولیس کمشنر آفس منتقل کر دیا تھا۔بعد میں انہیں 41 سی آر پی سی نوٹس جاری کرتے ہوئے رہا کردیا گیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد پولیس نے جمعرات کو رائے دہی کے دن ایم بی ٹی یاقوت پورہ کے امیدوار امجد اللہ خان اور ایم آئی ایم لیڈر یاسر عرفات کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔
پولیس نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر یاقوت پورہ کے ایم بی ٹی امیدوار امجد اللہ خان کو حراست میں لے کر پرانے پولیس کمشنر آفس منتقل کر دیا تھا۔ بعد میں انہیں 41 سی آر پی سی نوٹس جاری کرتے ہوئے رہا کردیا گیا۔
دوسری طرف ایم آئی ایم لیڈر یاسر عرفات کو پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب اس نے مبینہ طور پر کچھ لوگوں کے ہاتھوں سے ووٹر لسٹ چھین لی۔ بعد میں اسے بھی رہا کر دیا گیا۔
سینئر پولیس اہلکار یاقوت پورہ حلقہ کی نگرانی کر رہے ہیں جہاں ایم آئی ایم امیدوار جعفر حسین معراج اور ایم بی ٹی امیدوار امجد اللہ خان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھا جارہا ہے۔