حیدرآباد

حیدرآباد کے 3اسمبلی حلقوں کے ووٹوں کی گنتی روکنے کانگریس کا مطالبہ

کانگریس نے اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کو ایک مکتوب بھی تحریر کیا۔ اپنے مکتوب میں کانگریس قائد جی نرنجن نے الزام عائد کیا کہ مجلس، ان تین اسمبلی حلقہ جات میں بوگس ووٹنگ اور ریگنگ کے ذریعہ پورے انتخابی عمل کو آلودہ کردیاہے۔

حیدرآباد: کانگریس پارٹی نے آج الزام عائد کیا کہ مجلس کے کارکنوں نے شہر کے 3اسمبلی حلقوں میں ریگنگ کی اور بوگس رائے دہی کو یقینی بنایا۔ کانگریس نے جمعہ کے روز الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ شہر حیدرآباد کے تین حلقہ جات اسمبلی چندرائن گٹہ، بہادر پورہ، اور چارمینار کے ووٹوں کی گنتی کے عمل کو اس وقت تک روکدے جب تک سی سی ٹی وی فوٹیج کی تصدیق کا عمل مکمل نہیں ہوتا۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
کانگریس ورکرس، کاسٹ سروے کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں: صدر ٹی پی سی سی
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا

 کانگریس نے اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کو ایک مکتوب بھی تحریر کیا۔ اپنے مکتوب میں کانگریس قائد جی نرنجن نے الزام عائد کیا کہ مجلس، ان تین اسمبلی حلقہ جات میں بوگس ووٹنگ اور ریگنگ کے ذریعہ پورے انتخابی عمل کو آلودہ کردیاہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ مجلسی قائدین نے کانگریس لیڈرس اور کارکنوں پر حملے بھی کئے۔ نرنجن نے الزام عائد کیا کہ جن بوتھس پر اپوزیشن پارٹی کے ایجنٹس نہیں تھے، وہاں مجلس کے کارکنوں نے بوگس رائے دہی کرائی۔

 انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے عہدیدار، مجلس کارکنوں کو انتخابی بدعنوانیوں سے روکنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے ان تین اسمبلی حلقہ جات کے تمام بوتھس کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینے اور خاطیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔