گورنر تلنگانہ تمیلی سائی اچانک گر پڑیں، ویڈیو وائرل
یہ واقعہ کل یعنی اتوار کو پیش آیا تاہم اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر آج وائرل ہوگیا۔
حیدرآباد: گورنر تلنگانہ ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن، تمل ناڈو میں ہائبرڈ راکٹ لانچ پروگرام کے دوران چلتے ہوئے اچانک گرپڑیں۔
یہ واقعہ کل یعنی اتوار کو پیش آیا تاہم اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر آج وائرل ہوگیا۔
اس واقعہ کے ساتھ ہی ان کے سیکوریٹی اہلکار چوکس ہوگئے جنہوں نے گورنر کو نیچے سے اٹھنے میں مدد کی۔
اس واقعہ میں انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچاجس پر تمام نے راحت کی سانس لی۔
اس واقعہ پر گورنر نے طنز کرتے ہوئے کہاکہ ان کے گرنے کا واقعہ ٹی وی نیوز بنے گا۔
اس واقعہ پر گورنر نے طنز کرتے ہوئے کہاکہ ان کے گرنے کا واقعہ ٹی وی نیوز بنے گا۔ تلنگانہ کی گورنر کے ساتھ ساتھ پوڈوچیری کی ایل جی کی زائد ذمہ داری رکھنے والی تمیلی سائی، تمل ناڈو کے مہابلی پورم کے قریب پٹی پولم گاوں میں ایک تقریب میں شریک تھیں۔
انہوں نے بعدازاں پروگرام کا افتتاح کیا اور اس واقعہ سے پہلے خطاب بھی کیا۔ جب وہ کارپٹ علاقہ سے گذرتے ہوئے اپنی کار کی سمت جارہی تھیں تو اچانک انہوں نے اپنا توازن کھودیا اور گرپڑیں۔