تلنگانہ

کانگریس کو اقتدار کی خواہش کے علاوہ عوامی بہبود کی کوئی پرواہ نہیں:سکھیندرریڈی

تلنگانہ قانون ساز کونسل کے صدرنشین جی سکھیندرریڈی نے الزام لگایا کہ کانگریس پارٹی کو اقتدار کی خواہش کے علاوہ عوامی بہبود کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ قانون ساز کونسل کے صدرنشین جی سکھیندرریڈی نے الزام لگایا کہ کانگریس پارٹی کو اقتدار کی خواہش کے علاوہ عوامی بہبود کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

کرناٹک انتخابات کے بعد کانگریس پارٹی کا رویہ عجیب و غریب رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مرکز میں کانگریس کی ناکامی کی وجہ سے ہی بی جے پی اقتدار میں آئی ہے۔

کانگریس کے لیڈروں کا دورہ تلنگانہ اور وزیراعلی کے چندرشیکھرراو پر تنقید مضحکہ خیز ہے۔

نلگنڈہ کے کیمپ آفس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کانگریس کی حکومت والی ریاستوں میں مناسب وظیفہ کی رقم کیوں نہیں دی جارہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کے سی آر کی حکومت میں ہی تلنگانہ ریاست خوشحال ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی بی پارٹی کون ہے یہ سب ہی واقف ہیں۔

کانگریس پارٹی میں کوئی موثر لیڈر نہیں ہے۔

کانگریس کے لیڈر اب بھی ہوش میں نہیں آ رہے ہیں۔

کانگریس پارٹی کو گھوٹالوں کی عادت ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ کے سی آر واحد لیڈر ہیں جو بی جے پی سے لڑ سکتے ہیں۔