کانگریس کی یوم تاسیس، حیدرآباد میں گاندھی بھون میں تقریب
تمام قائدین نے مہاتما گاندھی، پنڈت جواہر لال نہرو اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسموں پرگلہائے عقیدت پیش کئے اور ملک کی آزادی و تعمیر میں ان کی لازوال قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حیدرآباد: انڈین نیشنل کانگریس کے 141 ویں یومِ تاسیس کی مناسبت سے حیدرآباد میں کانگریس پارٹی کے ہیڈکوارٹرس گاندھی بھون میں تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر تلنگانہ کانگریس کے صدر مہیش کمار گوڑ نے پارٹی کا پرچم لہرایا اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کی۔
تقریب کے دوران پی سی سی صدر کے ہمراہ ریاستی وزراپونم پربھاکر، محمد اظہر الدین، ایم ایل سی وینکٹ، پلاننگ کمیشن کے وائس چیئرمین چنا ریڈی اور دیگر اہم قائدین بھی موجود تھے۔
تمام قائدین نے مہاتما گاندھی، پنڈت جواہر لال نہرو اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسموں پرگلہائے عقیدت پیش کئے اور ملک کی آزادی و تعمیر میں ان کی لازوال قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پران قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی کی تاریخ قربانیوں اور ملک کی عظیم خدمت سے عبارت ہے،انہوں نے کہا کہ وہ ملک کے جمہوریت اور آئین کے تحفظ کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔