مشرق وسطیٰ

اگر دو ریاستی حل کی طرف توجہ نہ دی گئی تو یہ غزہ کی آخری جنگ نہیں ہوگی: وزیر خارجہ حقان فیدان

ترکیہ کے وزیر خارجہ حقان فیدان نے کہا کہ "اگر ہم نے (غزہ میں) اس سانحے سے سبق نہیں سیکھا اور دو ریاستی حل کی طرف گامزن کیا تو یہ غزہ کی آخری جنگ نہیں ہو

انقرہ: ترکیہ کے وزیر خارجہ حقان فیدان نے کہا کہ "اگر ہم نے (غزہ میں) اس سانحے سے سبق نہیں سیکھا اور دو ریاستی حل کی طرف گامزن کیا تو یہ غزہ کی آخری جنگ نہیں ہوگی۔

متعلقہ خبریں
نیتن یاہو نے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
اسرائیل کے تیار کردہ اشیاء کا استعمال نہ کریں: مشتاق ملک

حقان فیدان نےان خیالات کا اظہار دبئی میں قائم العربیہ ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

فیدان نے واضح کیا کہ ترکیہ نے دو ریاستی حل کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں اور عالم اسلام اب فلسطین کے مسئلے پر اتحاد کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے اس سانحے سے سبق نہیں سیکھا اور دو ریاستی حل کی طرف نہیں نکلے تو یہ غزہ کی آخری جنگ نہیں ہوگی۔ دوسری جنگیں اور آنسو ہمارے منتظر ہوں گے۔ ہمیں اسرائیل کو 1967 کی سرحدوں کو قبول کرنے کی دعوت بھی دینی چاہیے۔ حماس بلکہ تمام فلسطینی 1967 کی بنیاد پر قائم ہونے والی فلسطینی ریاست کو قبول کرنے کے لیے تیار ہیں۔

a3w
a3w