تلنگانہ

کانگریس حکومت یقین دہانیوں کو پورا کرنے میں ناکام:کے ٹی آر

اتوار کے روز راماراو نے جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کے شیخ پیٹ میں واقع سمتاکالونی کا دورہ کیا، جہاں پارٹی کے سینئر رہنما اور بی آر ایس ایم ایل سی ڈی شراون بھی موجود تھے۔ انہوں نے کالونی کے مکینوں سے ملاقات کی، ”باقی کارڈز“تقسیم کئے۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزارصدر کے ٹی راماراو نے کانگریس حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی چھ ضمانتی یقین دہانیوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
فون ٹیپنگ کا معاملہ بی سی ریزرویشن سے توجہ ہٹانے کا ڈرامہ : کویتا
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،


اتوار کے روز راماراو نے جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کے شیخ پیٹ میں واقع سمتاکالونی کا دورہ کیا، جہاں پارٹی کے سینئر رہنما اور بی آر ایس ایم ایل سی ڈی شراون بھی موجود تھے۔ انہوں نے کالونی کے مکینوں سے ملاقات کی، ”باقی کارڈز“تقسیم کئے۔


انہوں نے نشاندہی کی کہ کانگریس پارٹی اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی۔


کالونی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں دوبارہ کے سی آرحکومت چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ مکین، خاص طور پر خواتین، خراب بلدی صورتحال پر شکایت کر رہے ہیں، چاہے وہ صفائی ہو، ڈرینیج ہو یا سڑکوں کی حالت۔ کوڑا کرکٹ بھی چار دن میں ایک بار اٹھایا جا رہا ہے۔


راماراو نے کہا کہ وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی کو شہر کی فکر کرنی چاہیے جو شدید سیلاب سے متاثر ہے۔ فیوچر سٹی نوجوان اپنے ہی زور پر تعمیر کریں گے۔


انہوں نے کہا کہ ہم یہ باقی کارڈز جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کے ہر گھر میں تقسیم کریں گے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بی آر ایس کو ووٹ دیں۔


اس سے قبل انہوں نے کالونی کے بزرگوں سے ملاقات کی اور بی آر ایس امیدوارایم سنیتا کی حمایت کی اپیل کی۔