کانگریس حکومت 6ضمانتوں کو نظرانداز کررہی ہے:کڈیم سری ہری
کڈیم سری ہری نے اسمبلی میں میڈیا پوائنٹ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو دھوکہ دیاجارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی نے یوتھ ڈیکلریشن کا اعلان کیاتھا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کی اصل اپوزیشن بی آرایس کے رکن اسمبلی کڈیم سری ہری نے الزام لگایا کہ ریاست کی حکمران جماعت کانگریس ابھے ہستم کے نام پر اعلان کردہ 6ضمانتوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس عوام کو دھوکہ دے کر ووٹ چوری کرکے اقتدار میں آئی ہے۔
انہوں نے اسمبلی میں میڈیا پوائنٹ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو دھوکہ دیاجارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی نے یوتھ ڈیکلریشن کا اعلان کیاتھا۔
اقتدار میں آنے کے بعد، انہوں نے ہر بے روزگار شخص کو ملازمت ملنے تک 4000 روپے ماہانہ بے روزگاری الاؤنس دینے کا وعدہ کیاتھا۔ وزیراعلی ریونت ریڈی نے کسانوں کا قرض معاف کرنے کا وعدہ کیاتھا۔
ساتھ میں کہاتھا کہ 9 دسمبر کو جب وہ اقتدار میں آئیں گے تو امدادی قیمت کے ساتھ 500 روپے فی کوئنٹل کے حساب سے بونس کسانوں کو دیاجائے گا۔ اب کانگریس حکومت ان وعدوں کو فراموش کررہی ہے۔