حیدرآباد
کانگریس حکومت ریورس گیئر میں چل رہی ہے:ہریش راؤ
ہریش راؤ نے کہا کہ رعیتو بندھو کے ذریعہ 72 ہزار کروڑ روپے دیئے گئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلی ریونت ریڈی نے کسانوں کو دھوکہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت ریورس گیئر میں چل رہی ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیرو بی آرایس کے رکن اسمبلی ہریش راو نے دعوی کیا کہ بی آرایس کے دورحکومت میں رعیتوبندھو اسکیم کی رقومات کورونا کے مشکل حالات میں بھی دی گئی تھیں۔انہوں نے کریم نگر کے بی آرایس امیدوار ونود کمار کی حمایت میں انتخابی مہم چلائی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رعیتو بندھو کے ذریعہ 72 ہزار کروڑ روپے دیئے گئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلی ریونت ریڈی نے کسانوں کو دھوکہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت ریورس گیئر میں چل رہی ہے۔
کانگریس حکومت کی جانب سے کلیانا لکشمی اور کے سی آرکٹس کی اسکیمات کو روک دیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت نے غریبوں کے لیے کچھ نہیں کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر بی آرایس کے ارکان پارلیمنٹ منتخب ہوتے ہیں تو ہی تلنگانہ کا تحفظ ممکن ہے۔