تلنگانہ

کسانوں کی فلاح و بہبود کانگریس حکومت کا بنیادی مقصد۔ پارٹی کاشتکاروں کی عزت نفس کے تحفظ کیلئے پرعزم:مہیش کمارگوڑ

قومی یوم کسان کے موقع پر انہوں نے ٹی پی سی سی کی جانب سے ملک بھر کے کسانوں کو مبارکباد پیش کی اور ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ کسانوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور ان کے حقوق کے لئے وہ مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔

حیدرآباد: صدرتلنگانہ کانگریس مہیش کمارگوڑ نے کہا ہے کہ ملک کو اناج فراہم کرنے والا کسان ہی ملک کی اصل ریڑھ کی ہڈی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی محنت اور قربانیاں ملک کی ترقی کی بنیاد ہیں۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا


قومی یوم کسان کے موقع پر انہوں نے ٹی پی سی سی کی جانب سے ملک بھر کے کسانوں کو مبارکباد پیش کی اور ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ کسانوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور ان کے حقوق کے لئے وہ مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کسانوں کے قرض معافی، رعیتو بھروسہ، مناسب قیمتوں اور آبپاشی کے حقوق کو یقینی بنانے کے لئے عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کسانوں کے مسائل کو مکمل طور پر نظر انداز کرنے پر بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔


انہوں نے نشاندہی کی کہ کھاد، بیج اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے کسانوں کو شدید مالی مشکلات میں ڈال دیا ہے اور کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا بی جے پی کا وعدہ محض الفاظ تک محدود رہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں برسرِ اقتدار آنے کے بعد کانگریس حکومت نے کسانوں کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی ہے۔ رعیتو بھروسہ اسکیم کے نفاذ اور آبپاشی کے منصوبوں کی بحالی کے ذریعہ کسانوں میں اعتماد پیدا کیا جا رہا ہے۔


انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسانوں کی فلاح و بہبود کانگریس حکومت کا بنیادی مقصد ہے اور پارٹی کسانوں کی عزتِ نفس کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے۔ اس اصول کا اعادہ کرتے ہوئے کہ کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا، مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ کانگریس اسی ویژن کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔