تلنگانہسوشیل میڈیا

ٹی آر ایس اور بی جے پی میں پوسٹرس جنگ دوبارہ شروع

حکمران جماعت ٹی آرایس کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کے سابق میں کئے گئے وعدوں کویاددلاتے ہوئے بس اسٹاپس پر پوسٹرس لگائے جارہے ہیں۔

حیدرآباد: حیدرآبادمیں ٹی آرایس اور بی جے پی کے درمیان دوبارہ پوسٹرجنگ شروع ہوگئی ہے۔

حکمران جماعت ٹی آرایس کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کے سابق میں کئے گئے وعدوں کویاددلاتے ہوئے بس اسٹاپس پر پوسٹرس لگائے جارہے ہیں۔

ایک بس اسٹاپ پر لگائے گئے پوسٹر پر 2016 میں وزیر اعظم کی جانب سے 2022 تک کسانوں کی آمدنی کو دگنی کرنے کے متعلق وعدہ تحریر کرتے ہوئے پوچھا گیا ”کیا ہوا تیرا وعدہ“ ایک اورببس اسٹاپ پرلگائے گئے پوسٹر پر تحریر کیاگیا کہ 2024 تک ہندوستان 5 ٹریلین ڈالرکی معیشت میں تبدیل ہوجائے گا۔

اور اس تحریر کے نیچے ”کیا ہوا تیراوعدہ لکھاگیا۔واضح رہے کہ 2019 میں وزیر اعظم نے ہندوستان کو 2024 تک 5 ٹریلین ڈالرکی معیشت میں تبدیل کرنے کا وعدہ کیاتھا۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ چندروز قبل کارگزار صدر ٹی آرایس و ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ نے ٹویٹر پر کیا ہوا تیراوعدہ کے عنوان پر نریندرمودی کے وعدے کہ 2022تک تمام شہریوں کے سروں پر چھت فراہم کرنے کے وعدے کو یاد دلاتے ہوئے پوچھا تھا

‘کیا ہواتیرا وعدہ‘ انہوں نے مزید تحریر کیاتھا کہ مودی نے اپنی پہلی معیاد میں وعدہ کیاتھا کہ سوئزرلینڈکی بینکوں میں جمع کالادھن ملک واپس لایا جائے گا لیکن گزشتہ پانچ سالوں میں کالے دھن میں 50فیصد اضافہ ہواہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا تھا کہ کیا ہوا تیرا وعدہ۔