تلنگانہ

کانگریس تلنگانہ کی ترقی کا ویژن رکھتی ہے: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے تلنگانہ کے خانہ پور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ چندرشیکھرراوکے دس سالہ دور حکومت میں تلنگانہ کو لوٹا گیا۔ عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیاگیا۔ ملازمتیں فراہم نہیں کی گئیں۔

حیدرآباد: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ کانگریس تلنگانہ کی ترقی کا ویژن رکھتی ہے۔ اقتدار میں آنے کے بعد کانگریس جاب کیلنڈر پر عمل کا وعدہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ سونیا گاندھی نے دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مودی حکومت نے آر ٹی آئی قانون کو کمزور کرنے کی مسلسل کوششیں کی ہیں: کانگریس
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
ماحول ہمارے حق میں ہے تاہم حد سے زیادہ پراعتماد نہ ہوں: سونیاگاندھی
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
یوپی پولیس کیلئے لا اینڈ آرڈر مذاق بن کر رہ گیا: پرینکا گاندھی

انہوں نے تلنگانہ کے خانہ پور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ چندرشیکھرراوکے دس سالہ دور حکومت میں تلنگانہ کو لوٹا گیا۔ عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیاگیا۔ ملازمتیں فراہم نہیں کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ بے روزگاروں کو الاونس نہیں دیاگیا جس کا وعدہ کیاگیا تھا۔انہوں نے کہاکہ مرکز کی مودی حکومت کارپوریٹس کے قرض معاف کررہی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ مودی کانگریس اور اپوزیشن لیڈروں کو نشانہ بناتے ہوئے سی بی آئی اور ای ڈی کے ذریعہ کارروائی کروارہے ہیں۔انہوں نے اپنی دادی و سابق وزیراعظم اندراگاندھی کی جینتی پر ان کو بھرپورخراج پیش کیا۔

انہوں نے کہاکہ اندرا گاندھی نے قبائلیوں اور دلتوں کے لیے بہت کچھ کیا۔ اندرا گاندھی کی موت کو 40 سال گزر چکے ہیں لیکن لوگ آج بھی ان سے محبت کرتے ہیں۔