حیدرآباد

بی جے پی لیڈروں کی اشتعال انگیزی سے خوف کی ضرورت نہیں: دیاکرراؤ

دیاکرراؤ نے کہا کہ تلنگانہ کی اسکیمات ملک کے لئے مثالی ہیں او رچندرشیکھرراو کی حکومت میں ریاست ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ وزیرموصوف نے مختلف سرکاری اسکیموں کے استفادہ کنندگان میں چیکس بھی تقسیم کئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر دیاکر راؤ نے کہا کہ بی جے پی لیڈران کی اشتعال انگیزی سے خوف کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے ورنگل ضلع کے رایاپرتھی منڈل کے کنڈور میں کئی ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا۔

 بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ تلنگانہ میں جو اسکیمیں نافذ کی جارہی ہیں وہ دیگر ریاستوں میں کہیں بھی نہیں ہیں جہاں دونوں بی جے پی اور کانگریس پارٹیاں اقتدار میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راوکسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہے ہیں اور مرکز کی بی جے پی حکومت مخالف کسان پالیسیاں بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی اسکیمات ملک کے لئے مثالی ہیں او رچندرشیکھرراو کی حکومت میں ریاست ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ وزیرموصوف نے مختلف سرکاری اسکیموں کے استفادہ کنندگان میں چیکس بھی تقسیم کئے۔