حیدرآباد
تلنگانہ میں کانگریس کی نفرت پرامن ماحول کیلئے خطرہ: اسد اویسی
اسد اویسی نے کہاکہ نامپلی کے امیدوار نے کہا ہے کہ نامپلی میں مسلم اقلیتوں کی اکثریت ''طالبان طرز کے مسلمان'' ہے۔ کانگریس تلنگانہ کے صدر ویسے بھی ایک سند یافتہ سنگھ پریوارکے ہیں۔
حیدرآباد: اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے منگل کو تلنگانہ میں نفرت پھیلانے کے لیے کانگریس پر تنقید کی اور کہا کہ یہ عمل ریاست کے پرامن ماحول کے لیے خطرناک ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ ایک کانگریسی امیدوار مسلم خواتین کو حجاب سے باہر آنے پر مجبور کر رہا ہے، جبکہ دوسرا اپنے حلقے میں مسلمانوں کو طالبان طرز کے مسلمان قرار دے رہا ہے۔”کانگریس صنعت نگر کے امیدوار مسلم اقلیتی خواتین کو برقعے سے باہر نکالنے کے لیے سرکاری رقم کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
نامپلی کے امیدوار نے کہا ہے کہ نامپلی میں مسلم اقلیتوں کی اکثریت ”طالبان طرز کے مسلمان” ہے۔ کانگریس تلنگانہ کے صدر ویسے بھی ایک سند یافتہ سنگھ پریوارکے ہیں۔ یہ نفرت تلنگانہ کے پرامن ماحول کیلئے خطرناک ہے”اویسی نے X سابقہ ٹویٹر پریہ بیان پوسٹ کیا۔