حیدرآباد

ٹی آر ایس کی بی آر ایس میں تبدیلی، تلنگانہ میں جشن کا ماحول

ٹی آرایس کو بی آرایس میں تبدیل کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی سوشیل میڈیا پر بی آرایس قیادت کو مبارکبادی کے پیامات ملنے شروع ہوگئے۔ حیدرآباد میں پارٹی کے ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون کے باہر پارٹی کیڈر کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جس نے پٹاخے چھوڑے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ و ٹی آرایس کے سربراہ چندرشیکھرراو کی جانب سے پارٹی کانام ٹی آرایس(تلنگانہ راشٹراسمیتی) سے بدل کر بی آرایس (بھارتیہ راشٹراسمیتی)کرنے کے اعلان کے اندرون چند منٹ ریاست بھر میں جشن کا آغاز ہوگیا۔

ٹی آرایس کو بی آرایس میں تبدیل کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی سوشیل میڈیا پر بی آرایس قیادت کو مبارکبادی کے پیامات ملنے شروع ہوگئے۔ حیدرآباد میں پارٹی کے ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون کے باہر پارٹی کیڈر کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جس نے پٹاخے چھوڑے، مٹھائیاں تقسیم کیں اور ایک دوسرے کو مبارکباد بھی دی۔

پارٹی کے حامیوں نے اس کے گلابی رنگ کے پلے کارڈس تھام کر وزیراعلی کا استقبال کیا۔ریاست کے بیشتر حصوں میں بھی چیف منسٹر کے پورٹریٹس کو دودھ سے نہلایاگیا۔