حیدرآباد

کانگریس لیڈرس رینوکا چودھری اور انیل کمار، بی آر ایس لیڈر وڈی راجو روی چندر راجیہ سبھا کے لئے منتخب

ریٹرننگ آفیسر نے منگل کو کوئی اور امیدوار میدان میں نہ ہونے کے باعث یہاں اسمبلی احاطے میں نتائج کا اعلان کیا اور نومنتخب ارکان پارلیمنٹ کو انتخابی سرٹیفکیٹ حوالے کردیئے۔

حیدرآباد: کانگریس سے رینوکا چودھری اور ایم انیل کمار یادو اور بی آر ایس سے وڈی راجو روی چندر متفقہ طور پر راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
موسیٰ پروجیکٹ نیا نہیں، متاثرین کی بازآبادکاری کا وعدہ: وزیر راج نرسمہا
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
راجیہ سبھا کی مخلوعہ نشست کیلئے ہنمنت راؤ دعویدار
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری

ریٹرننگ آفیسر نے منگل کو کوئی اور امیدوار میدان میں نہ ہونے کے باعث یہاں اسمبلی احاطے میں نتائج کا اعلان کیا اور نومنتخب ارکان پارلیمنٹ کو انتخابی سرٹیفکیٹ حوالے کردیئے۔

رینوکا چودھری بطور رکن پارلیمنٹ چھٹی مرتبہ منتخب ہوئی ہیں جس میں راجیہ سبھا کے لئے چار مرتبہ اور دو بار لوک سبھا کے لئے انتخاب شامل ہے۔

یوتھ کانگریس لیڈر انیل کمار یادو پارلیمنٹ میں پہلی مرتبہ اپنی اننگز کا آغاز کریں گے جبکہ بی آر ایس کے روی چندر کو 2022 کے ضمنی انتخابات کے دوران پہلے مرتبہ نامزد کیا گیا تھا۔ اس کے بعد لگاتار دوسری بار کے سی آر نے انہیں راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا ہے۔