بھارت

لوک سبھا الیکشن‘ تیسرے مرحلہ میں 60.19 فیصد پولنگ

ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی تھی۔ 6 بجے اسے ختم ہوجانا تھا لیکن قطار میں موجود لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے لئے چھوٹ دی گئی۔ مرکزی وزیر پرہلاد جوشی‘ بھگونت کھوبا اور کرناٹک کے وزیر پرینک کھرگے جلد ووٹ ڈالنے کے لئے آئے۔

نئی دہلی: لوک سبھا الیکشن کے تیسرے مرحلہ میں 11 ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں کے 93 حلقوں میں منگل کے دن 60.19 فیصد رائے دہی ہوئی۔ مغربی بنگال میں تشدد کے اکادکا واقعات پیش آئے۔ آسام میں سب سے زیادہ 74.86 فیصد پولنگ ہوئی۔

متعلقہ خبریں
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
4مرحلوں میں انڈیا بلاک کے صفائے کا دعویٰ
آر ایس ایس پر امتناع عائد کردیا جائے گا:ادھوٹھاکرے
بی جے پی، ٹیکس دہشت گردی پر اتر آئی ہے: جئے رام رمیش (ویڈیو)
لوک سبھا انتخابات رائے دہندوں کو راغب کرنے خاکوں (graphic novel) پر مشتمل کتاب منظر عام پر

اس کے بعد مغربی بنگال کا نمبر ہے جہاں رائے دہی کا تناسب 73.93 فیصد رہا جبکہ مہاراشٹرا میں سب سے کم 53.63 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ بہار میں تناسب کسی قدر بہتر 56.01 فیصد رہا۔ الیکشن کمیشن کے بموجب شام 5 بجے تک ووٹنگ کا تناسب 60.19 فیصد رہا۔

 ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی تھی۔ 6 بجے اسے ختم ہوجانا تھا لیکن قطار میں موجود لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے لئے چھوٹ دی گئی۔ مرکزی وزیر پرہلاد جوشی‘ بھگونت کھوبا اور کرناٹک کے وزیر پرینک کھرگے جلد ووٹ ڈالنے کے لئے آئے۔

 شردپوار کا مالیگاؤں میں پولنگ آمد پر روایتی آرتی کے ساتھ خیرمقدم کیا گیا۔ ابتدائی 2 مرحلوں میں 543کے منجملہ 189 نشستوں پر ووٹنگ ہوچکی ہے۔

 رائے دہی کے اگلے 4 مرحلے 13مئی‘ 20مئی‘ 25  مئی اور یکم جون  کوہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔ آئی اے این ایس کے بموجب گجرات کے نوساری میں الکٹرانک ووٹنگ مشین میں خرابی کے باعث رائے دہی میں تاخیر ہوئی۔

a3w
a3w