مہاراشٹرا
مہاراشٹرا کے ممبرا ریلوے اسٹیشن پر لوکل ٹرین حادثہ، کئی مسافر زخمی ، پانچ افراد کی موت کی اطلاع
تھانے کے ممبرا ریلوے اسٹیشن پر سی ایس ایم ٹی کی طرف جانے والی تیز رفتار لوکل ٹرین سے کئی مسافر پٹری پر گر گئے بتدائی اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں 10 سے 12 مسافروں کے گرنے کی اطلاع ہے

ممبئی: تھانے کے ممبرا ریلوے اسٹیشن پر سی ایس ایم ٹی کی طرف جانے والی تیز رفتار لوکل ٹرین سے کئی مسافر پٹری پر گر گئے بتدائی اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں 10 سے 12 مسافروں کے گرنے کی اطلاع ہے
حادثے کی بنیادی وجہ ٹرین میں زیادہ بھیڑ کو بتایا جا رہا ہے، جہاں مسافر دروازوں پر لٹک کر سفر کر رہے تھے کہ اسی دوران یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ریلوے انتظامیہ اور پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی ہے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
اس واقعے کی وجہ سے لوکل ٹرین سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، تاہم باضابطہ طور پر ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔