امریکہ و کینیڈا

امریکی صدر جو بائیڈن کی بے حسی، آئس کریم کا مزہ لیتے ہوئے غزہ جنگ بندی پر بات

سوشل میڈیا صارفین نے سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صدر بائیڈن کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ایک صارف نے کہا اگر آپ کا بچہ کسی عفریت کے ہاتھوں قتل ہوتا تو وہ ایسے آئس کریم کھاتے؟

واشنگٹن: غزہ میں ہزاروں معصوم فلسطینیوں کی جانوں کے ضیاع پر امریکی صدر جو بائیڈن کی بے حسی نے ہر دیکھنے والے کو سیخ پا کردیا۔ آئس کریم کا مزہ لیتے ہوئے غزہ جنگ بندی معاہدہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر بائیڈن پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
ہم ہربار وہی غلطی دہراتے ہیں:گواسکر
اسرائیلی فوج کی خان یونس میں بمباری، فلسطینی قبرستان میں پناہ لینے پر مجبور
مودی نے بائیڈن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی
برطانیہ میں سیکل رانوں کی مہم، غزہ کیلئے فنڈس جمع کئے جارہے ہیں
اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں مزید 27 فلسطینی شہید

سوشل میڈیا صارفین نے سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صدر بائیڈن کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ایک صارف نے کہا اگر آپ کا بچہ کسی عفریت کے ہاتھوں قتل ہوتا تو وہ ایسے آئس کریم کھاتے؟ ایک اور صارف نے کہا یہ عمل یرغمالیوں کے بارے میں ان کے جذبات ظاہر کرتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے غزہ میں سیزفائر آئندہ پیر تک متوقع ہے، انہوں نے تازہ بیان میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کے مشیر نے مجھے بتایا ہم سیزفائر معاہدے کے قریب ہیں۔

دوسری جانب امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلاء اور جنگ کے خاتمے پر اصرار کرنے کے معاملے میں بڑی رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں۔

a3w
a3w