ایشیاء

مودی نے ایرانی صدر رئیسی کے انتقال پر  کیا گہرے دکھ کا اظہار

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ایران میں آذربائیجان کی سرحد کے قریب ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ملک کے صدر ابراہیم رئیسی کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ایران میں آذربائیجان کی سرحد کے قریب ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ملک کے صدر ابراہیم رئیسی کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
ایران کے صدر کے ہیلی کاپٹر کا سگنل سسٹم بند تھا: عبدالقادر اورال اولو
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ
وزیر اعظم مودی کا دورہ کشمیر متوقع
وزیراعظم گیان دھیان کیلئے وویکا نندا راک میموریل میں مصروف (ویڈیو ڈیکھیں)
انتخابی مہم میں مودی نے 421 مرتبہ مندر۔مسجد کا ذکر کیا : کھرگے (ویڈیو)

صدر رئیسی کے انتقال کی تصدیق ہونے کے بعد، مسٹر مودی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ’’اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے افسوسناک انتقال پر گہرا دکھ اور صدمہ پہنچا۔

ہندوستان ایران دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے اہل خانہ اور ایرانی عوام کے ساتھ میری دلی تعزیت۔ ہندوستان دکھ کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔

a3w
a3w