حیدرآباد

منوگوڑو حلقہ کی شراب کی دکانات بند کروانے کانگریسی رکن اسمبلی کا عہد

کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے ماہ کی دس تاریخ تک ان شراب کی دکانات کو بند کردیاجائے گاکیونکہ کئی مواضعات میں شراب کے نشہ کی وجہ سے کئی گھربرباد ہورہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے رکن اسمبلی کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی نے عوام کے ساتھ عہد کیا کہ وہ منوگوڑو حلقہ کی شراب کی دکانات کو بند کروائیں گے۔ان کے کل شب نلگنڈہ ضلع کے منوگوڑومنڈل کا دورہ کیا۔ علاقہ کے دورہ کے موقع پر خواتین کی بڑی تعداد نے ان سے ملاقات کرتے ہوئے نمائندگی کی کہ علاقہ کی شراب کی دکانات کی وجہ سے ان کے گھربرباد ہورہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
حج، خلوص، توبہ اور اطاعت کا سفر ہے، نہ کہ فخر و شہرت کا مظاہرہ – مفتی صابر پاشاہ
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
محبوب نگر میں راجیو یوا وکاسم اسکیم کے تحت خود روزگار کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ 14 اپریل مقرر
اساتذہ اخلاص و محبت کے ساتھ تعلیم دیں، اصلاح صرف سختی سے ممکن نہیں – تربیتی کیمپ میں علما کا خطاب
لفٹ میں ڈاکٹر کی موقع پر موت قطب اللہ پور میں المناک حادثہ

انہوں نے اس خصوص میں ایک کمیٹی تشکیل دی اور ان شراب کی دکانات کو بند کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے ماہ کی دس تاریخ تک ان شراب کی دکانات کو بند کردیاجائے گاکیونکہ کئی مواضعات میں شراب کے نشہ کی وجہ سے کئی گھربرباد ہورہے ہیں۔