ایشیاء

پاکستانی رینجرس نے بی ایس ایف جوان کو پکڑلیا

بی ایس ایف کے مطابق گہرے کہر کے درمیان بی ایس ایف جوان نے حادثاتی طورپر سرحد عبور کرلی تھی اور پاکستانی رینجرس نے اسے پکڑلیا تھا۔

نئی دہلی: پاکستانی رینجرس نے ہندوستان کی بارڈر سیکوریٹی فورس(بی ایس ایف) کے ایک جوان کو گرفتار کرلیا ہے جو گشت کے دوران حادثاتی طورپر سرحد عبور کرگیا تھا۔

یہ واقعہ چہارشنبہ کے روز ابوہر سیکٹر میں پیش آیا۔ بی ایس ایف نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت کے بعد بی ایس ایف جوان کی واپسی کا انتظار ہے۔

بی ایس ایف کے مطابق گہرے کہر کے درمیان بی ایس ایف جوان نے حادثاتی طورپر سرحد عبور کرلی تھی اور پاکستانی رینجرس نے اسے پکڑلیا تھا۔

پنجاب کے سرحدی علاقوں میں ابوہر سیکٹر میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔ گزشتہ ہفتہ ہند۔ پاک بین الاقوامی سرحد پر زیرولائن پٹرولنگ کے دوران ایک بی ایس ایف جوان پاکستان کی سمت گیا تھا۔

بہرحال ایک فلیگ میٹنگ کے بعد اسی دن اسے واپس کردیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستانی رینجرس غلطی سے سرحد عبور کرنے والے بی ایس ایف جوانوں کو پکڑلیتے ہیں۔