تلنگانہ

کانگریس اور بی جے پی عوام دشمن جماعتیں: ہریش راؤ

ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے کانگریس اور بی جے پی کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے ان دونوں جماعتوں پر شدید تنقید کی۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے کانگریس اور بی جے پی کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے ان دونوں جماعتوں پر شدید تنقید کی۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
کھرگے پر نازیبا تبصرہ، کارروائی کی جائے گی:کانگریس
ایکتا یاترا کے ذریعہ ہندوؤں کی متحدہ طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا: بنڈی سنجے
کانگریس میں اندرونی اختلافات دورکرنے کمیٹی تشکیل
مودی کے خلاف توہین عدالت مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ: مشیر حکومت تلنگانہ

سنگاریڈی میں آج پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راؤ نے کہا کہ عوام کو چوکس وچوکنا رہنے کی ضرورت ہے، کیونکہ تلنگانہ کے دشمن متحد ہورہے ہیں، ریاست کی ترقی کو مسدود کرنے کیلئے سازشیں کی جارہی ہیں۔

راؤ نے کہا کہ کھر گے کے جلسہ عام میں برائے نام عوام شریک تھی مگر آج ہمارے اس اجلاس میں سروں کا سمندر نظر آرہا ہے۔ عوام ہی ہماری اصل طاقت ہے اور اس طاقت کی حفاظت کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے۔ ہمارا اتحاد اور طاقت، کانگریس امیدوار جگا ریڈی کو ہوا میں اڑائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سنگاریڈی کی ترقی کیلئے بی آر ایس کی کامیابی ضروری ہے۔ سنگاریڈی میں بھی گلابی پرچم لہرانے کی ضرورت ہے۔ حالیہ عرصہ کے دوران چندسرویز سامنے آئے ہیں جن میں بی آ رایس کی مسلسل تیسری بار کامیابی کی پیش قیاسی کی گئی۔

کے سی آر ہیٹ ٹرک چیف منسٹر بننے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ بار جگاریڈی نے شراب اور رقومات تقسیم کرتے ہوئے انتخاب جیتا تھا، ہر گلی میں اے ٹی ایم لگانے کا وعدہ کیا تھا، مکانات دینے کا وعدہ کیا تھا، کیا جگاریڈی نے اپنے وعدے پورے کئے؟۔ کیا عوام کے پاس مکانات اور اے ٹی ایم کارڈ آے ہیں؟ گزشتہ 5برسوں میں کیا ہوا ہے؟۔ انہوں نے پوچھا کہ وہ (جگاریڈی) عوام کے کسی کام نہیں آئے ہیں۔

اب عوام ان کی حقیقت سے واقف ہوچکے ہیں۔ دوسری طرف چیف منسٹر نے 570 کروڑ کی لاگت سے سنگاریڈی میں میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایا۔ نرسنگ کالج منظور کیا گیا۔ سنگاریڈی اور سدا شیو پیٹ میں بے شمار ترقیاتی کام انجام دئیے گئے۔ جگا ریڈی کو تلنگانہ کا غدار قرار دیتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ اس شخض نے سنگاریڈی کو کرناٹک میں ملا نے کا مطالبہ کیا تھا۔ علیحدہ ریاست تلنگانہ کی مخالفت کی تھی۔ آج کانگریس بی جے پی، مخالفین تلنگانہ پون کلیان اور شرمیلا سے ہاتھ ملا کر سامنے آرہے ہیں۔

صدر ٹی پی سی سی پر سخت تنقید کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ ریونت ریڈی ضمانت پر رہا ایک ملزم ہیں۔ مخالف تلنگانہ شخص ہیں جنہوں نے تحریک تلنگانہ کے دوران جہد کاروں پر بندوق تان لی تھی۔ وہ چیرلہ پلی جیل میں قیدی نمبر4170 اور چنچل گوڑہ میں قیدی نمبر1779 کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ایک ایسا بدعنوان شخض ہے جس نے پارٹی ٹکٹس فروخت کئے ہیں۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ طاقتور لیڈر کے سی آر کی موجودگی میں رانگ لیڈرس ریونت ریڈی اور جی کشن ریڈی کی کیا ضرورت ہے۔

a3w
a3w