شمال مشرق

مہوا موئترا اپنی لڑائی خود لڑنے کی اہل ہیں:ابھیشیک بنرجی

ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ’اگر کوئی حکومت کے خلاف لڑنا چاہتا ہے تو حکومت کے کردار پر سوال اٹھائےجاتے ہیں، اڈانیوں سے سوال کرے کہ انہیں ایم پی کے عہدے سے ہٹانے کی کوشش کی جاتی ہے‘‘۔

کلکتہ: ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی آج اساتذہ تقرری گھوٹالہ میں ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے۔سی جی او کمپلیکس میں ای ڈی کے افسران نے ایک گھنٹے سے زائد ان سے پوچھ تاچھ کی ۔ای ڈی کے دفتر کے باہر نامہ نگاروں نے مہو موئترا سے متعلق میڈیا اہلکاروںکے سوال کے جواب میں ابھیشیک بنرجی نے کہاکہ مہوا اپنی لڑائی خود لڑ سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
کلکتہ ہائی کورٹ اور بی جے پی میں ملی بھگت، عدلیہ پر ابھیشیک بنرجی کا سنگین الزام
ہیمنت سورین کی درخواست ضمانت‘ ای ڈی سے جواب طلب
نواب بہادریارجنگ کی برسی، کارگزار صدرتعمیر ملت کی قیادت میں چادر گل کی پیشکشی
مابعدالیکشن تشدد، مسلم بی جے پی ورکر ہلاک
ای ڈی کی تحویل میں عاپ سربراہ کی حفاظت و سلامتی کے بارے میں پارٹی فکر مند:آتشی

اس کے بعد انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے بہت سے ایسے ممبران پارلیمنٹ ہیں جن کے خلاف مواخذے کی تحریکیں لائی گئی ہیں، لیکن ابھی تک ان کی شنوائی نہیں ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ رمیش ودھوری کے خلاف شکایت کی گئی اور انہو ں نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکر ایک ممبر پارلیمنٹ کو گالی دی ۔

اس کے باوجود ان سے پوچھ تاچھ نہیں کی گئی ۔ ابھیشیک نے سوال کیا کہ بی جے پی کے کئی ممبران پارلیمنٹ پر حقوق کی خلاف ورزی کا الزام کیوں ہے، ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی؟

ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ’اگر کوئی حکومت کے خلاف لڑنا چاہتا ہے تو حکومت کے کردار پر سوال اٹھائےجاتے ہیں، اڈانیوں سے سوال کرے کہ انہیں ایم پی کے عہدے سے ہٹانے کی کوشش کی جاتی ہے‘‘۔

 اخلاقیات کمیٹی کااختلافی نوٹ ان کے پاس آیا، اس کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ اگر کچھ ہوا ہے تو اس کی تحقیقات کریں۔ اگر کچھ نہیں ہے تو معاملہ زیر تفتیش ہونے کے باوجود رکنیت ختم کرنے کی تجویز پیش کیوں کی گئی ہے۔اس کے بعد ابھیشیک نے کہا کہ مہوا اپنی لڑائی خود لڑ سکتی ہے۔