تلنگانہ

کانگریس پارٹی تلنگانہ میں او بی سی کے ساتھ کھڑی رہے گی: مانک راؤ ٹھاکرے

ٹھاکرے نے بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ کانگریس پارٹی او بی سی طبقہ کے مسائل، بجٹ اور عوامی نمائندوں پر مثبت رائے رکھتی ہے۔

حیدرآباد: اے آئی سی سی سکریٹری وتلنگانہ کانگریس امور کے انچارج مانک راؤ ٹھاکرے نے یقین دلایا کہ کانگریس پارٹی ریاست تلنگانہ میں او بی سی کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے شہر حیدرآباد کے دیا نگر علاقہ میں بی سی ویلفیر ایسوسی ایشن کے قومی صدر آر کرشنیا سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
کانگریس ورکرس، کاسٹ سروے کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں: صدر ٹی پی سی سی
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر

ذرائع کے مطابق انہوں نے اس موقع پر ریاست کی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی طورپر تبادلہ خیال کیا۔ ٹھاکرے نے بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ کانگریس پارٹی او بی سی طبقہ کے مسائل، بجٹ اور عوامی نمائندوں پر مثبت رائے رکھتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کرشنیا نے جو بھی بات کانگریس کے لیڈروں کے سامنے رکھی وہ ہماری قیادت کی سونچ کے مطابق ہے،اس کو آگے بڑھانے کی کوشش کانگریس پارٹی کرے گی۔