تلنگانہ
کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کے فیصلہ سے کانگریس حیران
اطلاعات کے مطابق وینکٹ ریڈی 15 اکتوبر کو بیرونی ملک کے دورے پرروانہ ہوں گے اور منگوڈ اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات مکمل ہونے کے بعد (6 نومبر) کوملک واپس ہوں گے۔

حیدرآباد: ٹی پی سی سی کے اسٹار کمپینر ورکن پارلیمنٹ بھونگیرکومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی اپنے افراد خاندان کے ہمراہ بیرون ملک سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق وینکٹ ریڈی 15 اکتوبر کو بیرونی ملک کے دورے پرروانہ ہوں گے اور منگوڈ اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات مکمل ہونے کے بعد (6 نومبر) کوملک واپس ہوں گے۔
کومٹ ریڈی کے بیرونی ملک سفر پرجانے کی اطلاع کانگریس پارٹی کے لئے ایک جھٹکہ سے کم نہیں ہے۔
پارٹی قیادت کوتوقع تھی کہ وہ ضمنی انتخابات کے لئے پارٹی امیدوار کے لئے انتخابی مہم میں شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ کانگریس امیدوار پی سراونتی نے کئی بار کہا تھا کہ وینکٹ ریڈی انتخابی مہم میں ضرور حصہ لیں گے۔