تلنگانہ

تلنگانہ میں کانگریس 74تا78نشستیں حاصل کرے گی:بھٹی وکرامارکا

تلنگانہ سی ایل پی لیڈرملوبھٹی وکرامارکا نے اس یقین کااظہار کیا ہے کہ کانگریس ریاست میں برسراقتدار آئے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ سی ایل پی لیڈرملوبھٹی وکرامارکا نے اس یقین کااظہار کیا ہے کہ کانگریس ریاست میں برسراقتدار آئے گی۔

متعلقہ خبریں
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
قرض کی فراہمی کو بینکرس سماجی ذمہ داری تسلیم کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا مشورہ
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت

انہوں نے ایک تلگو نیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ جیسے جیسے انتخابات قریب آرہے ہیں کانگریس کے گراف میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ ریاست میں کانگریس 74 سے 78 نشستیں حاصل کرتے ہوئے اقتدار میں آئے گی اور عوامی حکمرانی فراہم کرے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ مفت بجلی کا پیٹنٹ کانگریس حکومت کا ہے۔یہ کہتے ہوئے کہ ریاست کی حکمران جماعت کے سربراہ چندرشیکھرراو ایک آمر ہیں، انہوں نے کہاکہ کانگریس میں کئی ایسے لیڈر ہیں جو وزیراعلی کے عہدہ کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آنے والا دوراندرما حکمرانی کا ہوگا۔