حیدرآباد

انتخابی وعدوں کو پورا نہ کرنے پر کانگریس کو چھوڑانہیں جائے گا:کے ٹی آر

کے ٹی آر نے اسمبلی میں میڈیا سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس بشمول وزیراعلی کی جانب سے کئے گئے ہر وعدہ کا ریکارڈ ہے، ان کا انکشاف مناسب وقت پر کیاجائے گا۔

حیدرآباد: بی آرایس کے کارگذارصدرتارک راما راو نے کہا ہے کہ انتخابی وعدوں کو پورا نہ کرنے پر کانگریس کو چھوڑانہیں جائے گا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی ریونت ریڈی اور کانگریس کے لیڈران نے ناقابل عمل وعدے،ان پر عمل آوری کے امکان پر غور کئے بغیر انتخابات کے دورا ن کئے۔

متعلقہ خبریں
جو کچھ تھا، ٹریلر تھا، عوام کو ابھی بہت دیکھنا باقی ہے: کے ٹی آر
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

انہوں نے اسمبلی میں میڈیا سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس بشمول وزیراعلی کی جانب سے کئے گئے ہر وعدہ کا ریکارڈ ہے، ان کا انکشاف مناسب وقت پر کیاجائے گا۔

کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے حکومت بننے کے اندرون 24گھنٹے فصل پر قرض کی معافی کااعلان کیا تھا۔ریونت ریڈی نے یقین دہانی کروائی تھی کہ سوشل سیکوریٹی پنشن اقتدارحاصل کرنے کے بعد 4000روپئے کردی جائے گی۔

a3w
a3w