حیدرآباد

کانگریس کی منریگا بچاؤ سنگرام یاترا

کانگریس قائدین نے زور دیا کہ غریب عوام کے آئینی حقوق کا تحفظ کیا جائے اور روزگار کی ضمانت فراہم کرنے والی اس اسکیم کو کسی بھی صورت میں کمزورنہ کیا جائے۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں کانگریس نے منریگا اسکیم کو کمزور کرنے کی کوششوں کے خلاف منریگا بچاؤ سنگرام یاترا نکالی۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا
شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام

اس احتجاجی پروگرام میں ہزاروں افراد نے شرکت کر کے مرکزی حکومت کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔


ریلی سکریٹریٹ کے سامنے واقع راجیو گاندھی کے مجسمہ سے شروع ہو کر اندرا گاندھی کے مجسمہ پر اختتام کو پہنچی۔


کانگریس قائدین نے زور دیا کہ غریب عوام کے آئینی حقوق کا تحفظ کیا جائے اور روزگار کی ضمانت فراہم کرنے والی اس اسکیم کو کسی بھی صورت میں کمزورنہ کیا جائے۔


اس پروگرام میں اے آئی سی سی سکریٹری و انچارج سچن ساونت، راجیہ سبھا رکن انیل کمار یادو اور دیگر اہم قائدین نے شرکت کی۔