دہلی

سپریم کورٹ کے 5 ججس کورونا سے متاثر

سپریم کورٹ نے پیر کے دن آمادگی ظاہر کی کہ وہ عتیق احمد اور بھائی اشرف کی ہلاکتوں کی تحقیقات کی درخواست کی سماعت جمعہ کے دن کرے گی کیونکہ 5 ججس کووِڈ 19 ہونے کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے دن آمادگی ظاہر کی کہ وہ عتیق احمد اور بھائی اشرف کی ہلاکتوں کی تحقیقات کی درخواست کی سماعت جمعہ کے دن کرے گی کیونکہ 5 ججس کووِڈ 19 ہونے کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں
انڈیگو طیارہ کی کراچی میں لینڈنگ، مسافر نے دم توڑدیا
نیٹ تنازعہ، سی بی آئی تحقیقات سے سپریم کورٹ کا انکار
دہلی میں شیومندر کا انہدام روکنے سے سپریم کورٹ کا انکار
نیٹ امتحان، امیدواروں کے رعایتی نشانات منسوخ، متاثرہ طلبہ کے لئے دوبارہ امتحان (تفصیلی خبر)
اسٹاک مارکٹ کے گرنے کا معاملہ سپریم کورٹ میں پہنچ گیا

درخواست میں گزارش کی گئی کہ 15 اپریل کی ہلاکتوں کی تحقیقا ت کے لئے سپریم کورٹ کے سابق جج کی سربراہی میں ماہرین کی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت دی جائے۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ نے وکیلوں کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے 5ججس کو کورونا ہوا ہے۔

کوشش کی جائے گی کہ جمعہ کو لسٹنگ ہوجائے۔ وکیل وشال تیواری نے 2017 سے یوپی میں ہونے والے 183 انکاؤنٹرس کی انکوائری کرانے کی بھی گزارش کی ہے۔

a3w
a3w