حیدرآباد

دہلی شراب اسکام: کویتا کا سابق سی اے گرفتار

جانچ ایجنسی نے بابو کو دہلی شراب پالیسی کی تیاری اور اس پر عمل کرتے ہوئے حیدرآباد کی ہول سیل اور رٹیل لائسنس رکھنے والوں اور ان کے مالکین کو غلط طریقہ سے فائدہ پہنچانے کا الزام لگایا ہے۔

حیدرآباد: دہلی شراب پالیسی معاملہ میں جاری جانچ کے حصہ کے طورپر سی بی آئی نے بدھ کو حیدرآباد کے چارٹرڈاکاونٹنٹ (سی اے) بُچی بابوگورنٹلہ کو دہلی شراب پالیسی کی تیاری اور اس پر عمل کے سلسلہ میں ان کے مبینہ رول پر گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
جعلی جنرل انشورنس پالیسی کا ریاکٹ بے نقاب، 3 ملزمین گرفتار
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
سندیش کھالی میں کیمپ آفس قائم کرنے سی بی آئی کا فیصلہ
ہندوستانی شہریوں کو یوکرین جنگ میں دھکیلنے کا ریاکٹ، 4 گرفتار

بابو، تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کے سابق سی اے رہے ہیں۔جانچ ایجنسی نے بابو کو دہلی شراب پالیسی کی تیاری اور اس پر عمل کرتے ہوئے حیدرآباد کی ہول سیل اور رٹیل لائسنس رکھنے والوں اور ان کے مالکین کو غلط طریقہ سے فائدہ پہنچانے کا الزام لگایا ہے۔

گذشتہ سال دسمبر میں سی بی آئی نے مبینہ دہلی شراب گھوٹالے میں کویتا سے حیدرآباد میں پوچھ گچھ کی تھی۔مرکزی ایجنسی نے اس معاملہ میں گذشتہ سال نومبر میں سات ملزمین کے خلاف پہلی چارج شیٹ داخل کی تھی۔

a3w
a3w