حیدرآباد

شادی کے روز ہی شادی مبارک کے چیکس حوالے کرنے پر غور: جی کملا کر

گنگولا کملاکر نے کہاکہ لڑکی کی شادی کے رقعہ جس وقت تیار کئے جاتے ہیں اُسی دن اہل افراد شادی مبارک و کلیان لکشمی سے استفادہ کیلئے درخواست داخل کریں تو شادی کے دن شادی مبارک اور کلیان لکشمی کے چیکس حوالے کئے جائیں گے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر بہبود پسماندہ طبقات گنگولہ کملا کرنے کہا کہ حکومت، شادی کے دن ہی شادی مبارک، کلیان لکشمی کے چیکس استفادہ کنند گان کے حوالے کرنے پر غور کررہی ہے۔ گنگولہ کملا کر آج اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔

متعلقہ خبریں
کامیابی پر بی جے پی کا چیف منسٹر بی سی قائد ہوگا

انہوں نے کہاکہ لڑکی کی شادی کے رقعہ جس وقت تیار کئے جاتے ہیں اُسی دن اہل افراد شادی مبارک و کلیان لکشمی سے استفادہ کیلئے درخواست داخل کریں تو شادی کے دن شادی مبارک اور کلیان لکشمی کے چیکس حوالے کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ مال کے عہدیداروں کو درخواستوں کی جانچ کے لئے15 یوم کا وقت ملتا ہے۔ اس لئے وقت زیادہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلیان لکشمی کے ذریعہ 12,19,045 خاندان کو فائدہ پہنچایا گیا ہے۔ حکومت نے اب تک اس اسکیم کیلئے10602.27 کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔

a3w
a3w