حیدرآباد

بیوی کو خودکشی کیلئے مجبور کرنے پر میونسپل کمشنر گرفتار

خاتون کی والدہ نے پولیس میں شکایت درج کرائی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی بیٹی کو اس کا شوہر اور اس کے افراد خاندان مزید جہیز کیلئے ہراساں کررہے تھے۔

حیدرآباد: پولیس نے ریاست کے ایک میونسپل کمشنر کو گرفتار کرلیا۔ اس پر بیوی کو خودکشی کیلئے مجبور کرنے کا الزام ہے۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔ 7 فروری کو خاتون، اپنے مکان میں لٹکتی ہوئی پائی گئی۔

متعلقہ خبریں
جعلی جنرل انشورنس پالیسی کا ریاکٹ بے نقاب، 3 ملزمین گرفتار
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
ایک ہونہار لڑکی جسے’’جہیز‘‘ نے مار دیا
خودساختہ ڈاکٹر گرفتار۔ 2 سل فونس، میڈیکل اشیاء ضبط

 خاتون کی والدہ نے  پولیس میں شکایت درج کرائی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی بیٹی کو اس کا شوہر اور اس کے افراد خاندان مزید جہیز کیلئے ہراساں کررہے تھے۔ اس شکایت پر پولیس نے خاتون کے شوہر اور اس کے خاندان کے5 افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کاآغاز کردیا۔

a3w
a3w