حیدرآباد

فون پر مسلسل بات۔باپ کی ڈانٹ پر بیٹی کی خودکشی

فون پر مسلسل بات کرنے پر باپ نے بیٹی کو ڈانٹا، جس سے دلبرداشتہ ہوکر انٹرمیڈیٹ کی طالبہ نے خودکشی کرلی۔اس کی شناخت 19 سالہ تیجسونی کے طورپر کی گئی ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے قطب اللہ پور اسمبلی حلقہ کے پیٹ بشیر آباد پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع سبھاش نگر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی

فون پر مسلسل بات کرنے پر باپ نے بیٹی کو ڈانٹا، جس سے دلبرداشتہ ہوکر انٹرمیڈیٹ کی طالبہ نے خودکشی کرلی۔اس کی شناخت 19 سالہ تیجسونی کے طورپر کی گئی ہے۔

گھر میں تنہائی کے دوران اس نے اپنی اوڑھنی کو پنکھے سے باندھ کر پھانسی لے لی۔ واقعہ کے بعد پیٹ بشیرآباد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے جانچ شروع کردی۔