مذہب

بیوی کا اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام جوڑنا

اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام ملانا تعارف کے طورپر ہے ، تعارف کے لئے کبھی والد کی نسبت استعمال کی جاتی ہے ، کبھی خاندان کی ، کبھی مقام کی ، اس کا تعلق بڑی حد تک عرف سے ہے ،

سوال:- فی زمانہ عورتیں اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگاتی ہیں ؛ حالاںکہ اصل یہ ہے کہ اپنے والد کا نام لگایاجائے ؛

متعلقہ خبریں
مشرکانہ خیالات سے بچنے کی تدبیر
ماہِ رمضان کا تحفہ تقویٰ
چائے ہوجائے!،خواتین زیادہ چائے پیتی ہیں یا مرد؟
دفاتر میں لڑکیوں کو رکھنا فیشن بن گیا
بچوں پر آئی پیڈ کے اثرات

کیوںکہ اپنے باپ کے بجائے کسی اور کی طرف اپنی نسبت کرنے سے منع کیا گیا ہے ، براہ کرم واضح کیجئے کہ اس کا شرعی حکم کیا ہے؟(ابوالعاصم، محبوب نگر)

جواب :- اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام ملانا تعارف کے طورپر ہے ، تعارف کے لئے کبھی والد کی نسبت استعمال کی جاتی ہے ، کبھی خاندان کی ، کبھی مقام کی ، اس کا تعلق بڑی حد تک عرف سے ہے ،

جیسے ایک زمانہ میں تعارف کے طورپر باپ اور دادا دونوں کے نام لکھے جاتے تھے ، پھر باپ کے نام پر اکتفاء کیا جانے لگا ؛

لہٰذا اگر عورت کی شناخت ظاہر کرنے کے لئے شوہر کا نام شامل کیا تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے،

باپ کے علاوہ دوسرے کی طرف نسبت کرنا اس وقت جائز نہیں ہے،جب اس کا ذکر باپ کی حیثیت سے کیا جائے اور ظاہر ہے کہ خواتین اپنے شوہر کا نام بہ حیثیت شوہر شامل کرتی ہے،

خود قرآن مجید میں بھی بعض مواقع پر شوہر کی نسبت سے تعارف کرایا گیا ہے ، جیسے فرمایا گیا،حضرت نوح اورحضرت لوط کی بیوی : ’’ امرأۃ نوح وامرأۃ لوط ‘‘ ( التحریم : ۱۰) اسی طرح فرمایا گیا ، فرعون کی بیوی : ’’ امرأۃ فرعون ‘‘ ۔ ( التحریم : ۱۱)