یومِ دستور ہمارے جمہوری مستقبل کے لئے آئینی اقدار کے تحفظ کے عزم کے اعادہ کا موقع:مہیش کمارگوڑ
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہندوستانی آئین محض قوانین کا مجموعہ نہیں بلکہ ایک عظیم دستاویز ہے جو ملک کی آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والے بے شمار مجاہدین آزادی کے خوابوں، قربانیوں اور عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے صدرمہیش کمارگوڑ نے یوم دستور پر تلنگانہ کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا دستورجمہوری ڈھانچہ کی مضبوط بنیاد ہے اور یہ وہ بنیادی دستاویز ہے جو سیکولرازم اور مساوات کے اصولوں کی حفاظت کرتا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہندوستانی آئین محض قوانین کا مجموعہ نہیں بلکہ ایک عظیم دستاویز ہے جو ملک کی آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والے بے شمار مجاہدین آزادی کے خوابوں، قربانیوں اور عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دستورکے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اور اس کی تدوین میں شامل تمام ماہرین کو یاد کرنا اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنا ہر ہندوستانی کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئین کو ایک ایسی متحدہ قوت کے طور پر تسلیم کرنا ضروری ہے جو مختلف زبانوں، ثقافتوں اور مذاہب پر مشتمل ملک کو اتحاد کی راہ پر گامزن رکھتی ہے۔
انہوں نے نوجوانوں کو یاد دلایا کہ آئین کا مطالعہ اور اس کی سمجھ آج کے دور میں نہایت اہم ہے۔ جمہوریت میں شہری کی ذمہ داری محض ووٹ ڈال کر ختم نہیں ہوتی؛ آئینی قدروں کا احترام اور انہیں روز مرہ زندگی میں اپنانا ہی حقیقی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ یومِ دستورہمارے جمہوری مستقبل کے لئے آئینی اقدار کے تحفظ کے عزم کے اعادہ کا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین ملک کی ترقی کے سفر میں ہمیشہ رہنمائی فراہم کرتا رہے گا۔