تلنگانہ

یوم دستور، چیف مسنٹر ریونت ریڈی کی تمام شہریوں کو مبارکباد

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارا آئین وہ ستون ہے جو سب کے لیے یکساں مواقع فراہم کرتا ہے۔و ہ ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کے لیے ایک مستقل تحریک ہے۔

حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے ملک کے شہریوں کو انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارہ فراہم کرنے کیلئے دستور کو منظور کرنے کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر تمام شہریوں کو مبارکباد دی۔ وزیر اعلیٰ نے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا کہ ان کی عوامی حکومت چاہتی ہے کہ بھارت رتن ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی رہنمائی میں فراہم کردہ دستورکے ثمرات تمام شہریوں کو ملیں۔

متعلقہ خبریں
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
کانگریس ورکرس، کاسٹ سروے کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں: صدر ٹی پی سی سی
گاندھی خاندان کا ذاتی مکان نہیں ہے:ریونت ریڈی

26 نومبر 1949 کو دستورکی منظوری کے فیصلے کے ساتھ ہی ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک بن گیا۔وزیراعلی نے نہ صرف دستورکے بانیوں کو یاد کیا ۔

جنہوں نے یوم دستورپر ملک کو مضبوط بنایا بلکہ تمام سے خواہش کی کہ وہ آئین کی اقدار کی حفاظت کرتے ہوئے ان عظیم شخصیات کے عزائم کی تکمیل کے لئے مسلسل کام کریں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارا آئین وہ ستون ہے جو سب کے لیے یکساں مواقع فراہم کرتا ہے۔و ہ ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کے لیے ایک مستقل تحریک ہے۔