دیگر ممالک

میانمار کے 37 شہروں میں مارشل لاء کا اعلان

کونسل کی طرف سے جاری کئے گئے احکامات کے مطابق، 37 شہر ساگینگ ریجن سے، 11 چِن ریاست سے، سات میگ وے اور باگو ریجن سے پانچ پانچ، کیاہ ریاست سے چار، تنینتھائی ریجن اور کائین اور مون ریاست سے بالترتیب دو دو ہیں۔

ینگون: مشرقی ایشیائی ملک میانمار کی ریاستی انتظامی کونسل نے چار جنوبی علاقوں کے 37 شہروں اور چار ریاستوں میں مارشل لاء کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
6ریاستوں میں 10حساس تنصیبات عوام کی پہنچ سے باہر
میانمار میں جھڑپیں : ہزاروں روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش کی سرحد پر پہنچ گئے

جمعرات کی رات کونسل کی طرف سے جاری کئے گئے احکامات کے مطابق، 37 شہر ساگینگ ریجن سے، 11 چِن ریاست سے، سات میگ وے اور باگو ریجن سے پانچ پانچ، کیاہ ریاست سے چار، تنینتھائی ریجن اور کائین اور مون ریاست سے بالترتیب دو دو ہیں۔

کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ کونسل نے متعلقہ فوجی کمانڈکے کمانڈروں کو سیکیورٹی، قانون کی حکمرانی اور امن برقرار رکھنے کے لیےانتظامی اور عدالتی اختیارات دیے۔

یہ قدم ملک کی جانب سے ہنگامی حالت میں مزید چھ ماہ کی توسیع کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔

a3w
a3w