صارفین کو احتیاط سے برقی استعمال کرنے کا مشورہ
تلنگانہ اسٹیٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن نے ریاست کے برقی صارفین سے احتیاط سے برقی استعمال کرنے کی خواہش کی ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن نے ریاست کے برقی صارفین سے احتیاط سے برقی استعمال کرنے کی خواہش کی ہے۔
تلنگانہ میں ڈسکامس کی جانب سے دوسری ریاستوں، تھرمل پاور، پلانٹس اور دیگر ذرائع سے 12 روپے فی کیلو واٹ برقی خرید رہا ہے جس کی وجہ سے برقی کی قیمت خریداری میں اضافہ ہوا ہے اور اس بوجھ کو کم کرنے کیلئے عوام پر اضافی بوجھ ڈالنا پڑرہا ہے۔
دوسری طرف کورونا وباء کے بعد عام عوام اپنی ضروریات کی تکمیل کیلئے ابھی بھی بے شمار مسائل کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔ اس صورتحال کے دوران حکومت نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے برقی کے استعمال کے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ظاہر کی ہے۔
خاص کر سرکاری دفاتر میں برقی کے استعمال میں احتیاط کا مظاہرہ کرنے کی صلاح دی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں تلنگانہ اسٹیٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن نے عوام کو باشعور بننے اور اپنے جیبوں پر پڑنے والے اضافی بار سے محفوظ رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
اس کیلئے سب سے آسان کام غیرضروری طور پر لائٹس چلائے رکھنا، بے ضرورت پنکھوں اور اے سی کا استعمال ترک کرنا ہے۔
اطراف واکناف سبزہ کو فروغ دینے کا مشورہ دیا گیا۔ دوسری طرف صارفین کو مشورہ دیا گیا کہ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ ان سے استعمال کردہ برقی سے زیادہ چارجس وصول کئے جارہے ہیں تو وہ ڈسکامس میں شکایت داخل کرسکتے ہیں۔