تلنگانہ

ساتھی ایم پیز کے اعزازمیں وزیراعلی تلنگانہ کا دہلی میں عشائیہ

تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی نے منگل کی شب دہلی میں مختلف جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا جنہوں نے پچھلے ساڑھے چار سالوں سے پارلیمنٹ میں ان کے ساتھ کام کیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی نے منگل کی شب دہلی میں مختلف جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا جنہوں نے پچھلے ساڑھے چار سالوں سے پارلیمنٹ میں ان کے ساتھ کام کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ریونت ریڈی سے مرکزی ٹیم کی ملاقات
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
ضلع وقارآباد: ڈی ایس سی میں دونوں بہنوں نے حاصل کی سرکاری ملازمت
رکن اسمبلی بی آر ایس کے خلاف کیس درج
نفرت انگیز تقاریر کی روک تھام کے لیے مانیٹرنگ سسٹم نافذ کیا جائے: صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کا مطالبہ

اس عشائیہ کا اہتمام ایم پی کے عہدے سے استعفیٰ دینے اور اس تلگوریاست کے وزیراعلی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد کیا گیا تھا جس میں کانگریس کے مانکیم ٹیگور، کارتی چدمبرم، ششی تھرور، گورو گوگوئی، دیپندر ہڈا، ہیبی ایڈن، بی جے پی سے سی ایم رمیش، تلگودیشم سے جی جے دیو، ٹی ایم سی سے سوگت رائے، این سی پی سے پرفل پٹیل، ڈی ایم کے سے کلاندھی اور دیگر شامل ہیں۔

بی ایس سی سے دانش علی، رتیش پانڈے، وائی ایس آرکانگریس کے ولبھنینی بالاشوری، ایس نرنجن ریڈی، سری نواسلوریڈی، کرشنا دیورایالو، ویم ریڈی پربھاکرا ریڈی، ایودھیا رامی ریڈی، بی مستان راؤ، رگھورام کرشنا ریڈی اور دیگر نے شرکت کی۔