کھیل

اسٹوکس‘ ورلڈکپ کیلئے ونڈے ریٹائرمنٹ واپس لیں گے!

بین اسٹوکس ریٹائرمنٹ واپس لینے کیلئے تیار ہیں۔ انگلش ٹیم کے ایک کھلاڑی نے کہاکہ اسٹوکس ونڈے ریٹائرمنٹ واپس لیکر ہندوستان میں ہونے والے ورلڈکپ میں انگلینڈ کی نمائندگی کیلئے تیار ہیں۔

لندن: انگلینڈ کی ٹسٹ ٹیم کے کپتان اور دنیا کے بہترین آل راؤنڈرس میں سے ایک بین اسٹوکس ریٹائرمنٹ سے باہر آکر ہندوستان میں ہونے والے ونڈے ورلڈکپ میں کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔ بن اسٹوکس ونڈے ورلڈکپ کھیلنے کیلئے آئی پی ایل کی قربانی بھی دینے تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں
پانچ کھلاڑی آخری مرتبہ ورلڈکپ کھیلیں گے
کوہلی، انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس سے دستبردار
افغانستان کے خلاف شکست تکلیف دہ: بٹلر
پاکستان کی بسمہ معروف نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیا
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر برائن بوتھ چل بسے

 اطلاعات کے مطابق بین اسٹوکس ریٹائرمنٹ واپس لینے کیلئے تیار ہیں۔ انگلش ٹیم کے ایک کھلاڑی نے کہاکہ اسٹوکس ونڈے ریٹائرمنٹ واپس لیکر ہندوستان میں ہونے والے ورلڈکپ میں انگلینڈ کی نمائندگی کیلئے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں آسٹریلیا کے خلاف تاریخی ایشز سیریز کے اختتام پر بن اسٹوکس نے کہا تھاکہ وہ ونڈے ریٹائرمنٹ واپس نہیں لیں گے۔ تاہم اب ان کے قریبی کھلاڑیوں نے دعویٰ کیاہے کہ اسٹوکس ورلڈ کپ میں ایک مرتبہ پھر ایکشن میں ہوں گے۔

a3w
a3w