دہلی

کامیڈین کنال کامرا کیخلاف تحقیر عدالت کیس، چیف جسٹس آف انڈیا سماعت سے علیحدہ

جسٹس چندرچوڑ نے جو ان ججوں میں شامل تھے، جنہوں نے ضمانت کا حکم جاری کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کامرا کے خلاف اس کیس کی سماعت کا حصہ نہیں بنیں گے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے اسٹانڈاپ کامیڈین کنال کامرا کے خلاف تحقیر کی ایک درخواست کی سماعت سے خود کو علحدہ کرلیا۔ کنال کامرا کو سپریم کورٹ کے ایک حکم کے بارے میں ٹویٹ کرنے پر تحقیر عدالت کے الزامات کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں
تروملا کی وینکٹیشورا مندر میں سی جے آئی کی پوجا
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
گروپI امتحانات، 46مراکز پر امتحان کا آغاز
خریدے جب کوئی گڑیا‘ دوپٹا ساتھ لیتی ہے
کشمیر اسمبلی میں 5 ارکان کی نامزدگی سپریم کورٹ کا سماعت سے انکار

اس حکم کے ذریعہ عدالت عظمیٰ نے ایک دو سال قدیم خودکشی کیس میں ٹی وی اینکر ارنب گو سوامی کو ضمانت منظور کی تھی۔ جسٹس چندرچوڑ نے جو ان ججوں میں شامل تھے، جنہوں نے ضمانت کا حکم جاری کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کامرا کے خلاف اس کیس کی سماعت کا حصہ نہیں بنیں گے۔

کنال کامرا نے سپریم کورٹ کی جانب سے ریپبلک ٹی وی کے ارنب گو سوامی کو عبوری ضمانت منظور کرنے پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے کئی پیامات ٹویٹ کئے تھے۔

 ارنب گو سوامی کو ایک آرکیٹکٹ انوئے نائک اور ان کی ماں کی 2018 میں خودکشی کے سلسلہ میں گرفتاری کے صرف ایک ہفتہ بعد ضمانت منظور کرلی گئی تھی۔

 جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس اندرابنرجی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے صحافی کی گرفتاری پر حکومت مہاراشٹرا کی سرزنش کی تھی اور کہا تھا کہ اگر دستوری عدالت قانون وضع نہ کرے اور آزادی کا تحفظ نہ کرے تو پھر کون کرے گا۔