تلنگانہ

کنٹراکٹ اساتذہ کا احتجاج۔دو خواتین بے ہوش ہوگئیں

اپنے دیرینہ حل طلب مطالبات کی تکمیل بالخصو ص خدمات کوباقاعدہ بنانے کامطالبہ کرتے ہوئے یونیورسیٹیوں کے کنٹراکٹ اساتذہ کے احتجاج کے دوران دوخواتین اچانک بے ہوش ہوگئیں۔

حیدر آباد: اپنے دیرینہ حل طلب مطالبات کی تکمیل بالخصو ص خدمات کوباقاعدہ بنانے کامطالبہ کرتے ہوئے یونیورسیٹیوں کے کنٹراکٹ اساتذہ کے احتجاج کے دوران دوخواتین اچانک بے ہوش ہوگئیں۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ و اے پی کے وزرائے اعلیٰ کی ملاقات ۔ شاگرد، استاد کی ملاقات نہیں: بھٹی وکرامارکہ
پرجابھون میں چوتھے روز بھی عوامی دربار، عوام کی طویل قطار

یہ دھرنا گزشتہ روزپرجابھون کے سامنے دیا گیا۔ان کنٹراکٹ اساتذہ نے ان کی خدمات کوباقاعدہ بنانے پرزوردیا۔ ریاست کی 12 یونیورسٹیوں میں کام کرنے والے تقریباً 300 کنٹراکٹ اساتذہ پرجا بھون کے قریب پہنچے تاکہ اس سلسلہ میں نمائندگی کی جاسکے۔

اسی دوران اس احتجاج میں شامل دو خاتون کنٹراکٹ اساتذہ بے ہوش ہوکرگرپڑیں۔ پولیس انہیں ایمبولینس میں اسپتال لے گئی اور طبی امداد فراہم کی۔

کنٹریکٹ اساتذہ نے محکمہ تعلیم کے پرنسپال سکریٹربی وینکٹیشم سے بات کی جنہوں نے کہا کہ جلد ہی ملازمتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔