حیدرآباد

عبداللہ پورمیٹ میں جھونپڑیوں کے انہدام کے موقع پر کشیدگی

پر برہم مقامی افراد بے ہوش خاتون کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔ مقامی افراد نے اس اچانک انہدامی مہم کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اس کی مخالفت کی اور عہدیداروں کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے عبداللہ پورمیٹ میں غیرمجاز جھوپڑیوں کو منہدم کرنے کے دوران کشیدگی پھیل گئی۔محکمہ ریونیو کے عہدیداروں نے غیرمجاز عمارتوں کے انہدام کے لئے چلائی گئی مہم کے حصہ کے طور پر آج صبح علاقہ میں پہنچ کر جھونپڑیوں کے انہدام کے عمل کاآغاز کیا۔

 تاہم مقامی افرادنے ان عہدیداروں پر شدید برہمی کااظہار کیااورانہدامی کارروائی میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی۔ اسی دوران مقامی افراد اور عہدیداروں میں دھکم پیل ہوگئی اورایک خاتون زمین پر گرگئی۔

اس واقعہ پر برہم مقامی افراد بے ہوش خاتون کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔ مقامی افراد نے اس اچانک انہدامی مہم کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اس کی مخالفت کی اور عہدیداروں کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔