مہاراشٹرا

متنازعہ آئی اے ایس عہدیدار پوجاکھیڈکر کی لکژری کار ضبط

پونے پولیس نے متنازعہ زیرتربیت آئی اے ایس عہدیدار پوجاکھیڈکر کے زیراستعمال لکژری کار کو اتوار کے دن ضبط کرلیا کیونکہ اس پر غیرقانونی طور پر لال بتی لگائی گئی تھی۔

پونے: پونے پولیس نے متنازعہ زیرتربیت آئی اے ایس عہدیدار پوجاکھیڈکر کے زیراستعمال لکژری کار کو اتوار کے دن ضبط کرلیا کیونکہ اس پر غیرقانونی طور پر لال بتی لگائی گئی تھی۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
آنند موہن کی رہائی کے خلاف کرشنیا کی بیوہ سپریم کورٹ سے رجوع
عہدیدار کو ارسال کردہ پیغامات توہین نہیں، شہری کا جمہوری حق: ہائی کورٹ
آئی اے ایس آفیسر کو یرغمال بنالیاگیا

پونے ریجنل ٹرانسپورٹ آفس(آرٹی او) نے جمعرات کے دن شہر کی ایک خانگی کمپنی کو نوٹس جاری کی تھی جو آڈی کار کی رجسٹرڈ مالک ہے۔ 34 سالہ پوجاکھیڈکر پونے میں پوسٹنگ کے دوران یہ گاڑی استعمال کررہی تھیں۔

رجسٹرڈ یوزر کا پتہ موضع شیوا نے تعلقہ حویلی لکھا ہے۔ پوجاکھیڈکر حال میں یہ مطالبہ کرکے تنازعہ میں گھرگئی تھیں کہ انہیں پونے میں علٰحدہ کیبن اور اسٹاف دیاجائے۔ انہوں نے انڈین اڈمنسٹریٹیو سرویس(آئی اے ایس) بننے کے لئے جسمانی معذوری اور دیگر پسماندہ طبقات (اوبی سی) کوٹہ کا مبینہ بیجا استعمال کیاتھا۔

انہوں نے آڈی کار پر لال بتی لگوائی تھی اور بنااجازت ’مہاراشٹراگورنمنٹ‘ لکھوایاتھا۔ تنازعہ کے بعد ان کا تبادلہ ٹریننگ مکمل ہونے سے قبل ہی ضلع واشم کردیاگیا۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایاکہ کارضبط کرلی گئی۔ اس کے کاغذات کی جانچ ہورہی ہے اور ہم معاملہ کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

کار کو جامر لگادیاگیا اور اس کے اطراف رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔ آڈی کار پرسابق میں مجموعی طور پر 27ہزار کے 21 چالان ہوئے تھے۔ پونے آرٹی او میں 27 جون 2012 کو رجسٹر آڈی کار کا سارا جرمانہ ادا ہوچکا ہے۔

ریاستی حکومت کے سکریٹری سطح سے اوپر کے عہدیدار انسپکٹر جنرل کے رینک سے اوپر کے پولیس عہدیدار اور ریجنل کمشنرس کو فلیشرس کے بغیر لال بتی لگانے کی اجازت ہے جبکہ اعلیٰ سطح کے ضلع عہدیدار نیلی بتی لگاسکتے ہیں۔

مرکز نے جمعرات کو واحد رکنی کمیٹی تشکیل دی جو جانچ کرے گی کہ 2023 بیاچ مہاراشٹرا کیڈر کی آئی اے ایس عہدیدار‘ سروس میں کیسے آئی۔ خاطی پائے جانے پر اسے نوکری سے نکال دیاجائے گا۔

a3w
a3w