جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں سڑک حادثہ۔ دو مزدور ہلاک

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو مزدور ہلاک اورایک شخص زخمی ہوگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو مزدور ہلاک اورایک شخص زخمی ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
المیزان ٹورس اینڈ ٹراویل حج وعمرہ گروپ کے نئی برانچ کا افتتاح
گستاخِ نبیؐ کا ہر دور میں بدترین انجام :مفتی محمد وجیہ اللہ سبحانی کا خطاب
رورل ڈیولپمنٹ سرویسس کے بورڈ آف ڈائرکٹرس کا اجلاس
حلقہ ناگر جنا ساگر میں 9 دسمبر کو غریبوں میں اراضیات کی تقسیم

یہ حادثہ ضلع کے مغلی پیٹ کے قریب کل شب اُس وقت پیش آیا جب ٹو وہیلر نے جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے عبدالجبار،نرمل ضلع سے تعلق رکھنے والے سریش اور عبدالغفار کوٹکر دے دی۔

یہ تینوں سڑک سے گذررہے تھے۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ سریش اورجبار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ غفار شدید زخمی ہوگیا جس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا۔

یہ مزدورجو آندھراپردیش میں تعمیر کا کام رہے تھے حال ہی میں کام کے سلسلہ میں جگتیال ضلع کے ملاپور منتقل ہوئے تھے۔