شمالی بھارت

آئی اے ایس آفیسر کو یرغمال بنالیاگیا

گجرات کے ہمت نگر میں مچھیروں کے ایک گروپ کی جانب سے ایک آئی اے ایس آفیسر کو کئی گھنٹوں تک یرغمال بنالیاگیا اور مارپیٹ کی گئی۔

ہمت نگر(گجرات): گجرات کے ہمت نگر میں مچھیروں کے ایک گروپ کی جانب سے ایک آئی اے ایس آفیسر کو کئی گھنٹوں تک یرغمال بنالیاگیا اور مارپیٹ کی گئی۔ پولیس نے جمعرات کے دن یہ بات کہی۔

متعلقہ خبریں
ناجائز تعلقات کے شبہ پر بیوہ کو درخت سے باندھ کر مارپیٹ
آنند موہن کی رہائی کے خلاف کرشنیا کی بیوہ سپریم کورٹ سے رجوع
ورلڈکپ سے قبل پی سی بھی سیکورٹی وفد ہندوستان بھیجے گا
عہدیدار کو ارسال کردہ پیغامات توہین نہیں، شہری کا جمہوری حق: ہائی کورٹ
دہلی میں دو گوشت فروشوں کو زدوکوب اور ہلاک کرنے کی دھمکی

یہ واقعہ 4 مارچ کی شام پیش آیا۔ رات دیر گئے 17افراد کے خلاف فوجداری شکایت درج کرائی گئی۔ تین افراد کو گرفتارکرلیاگیا ہے۔ بقیہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے یہ بات کہی۔

وڈالی پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی شکایت کے مطابق فشریز کے آفیسر دنیش نٹورلال نے کہا کہ فشریز کے ڈائرکٹر نتن سنگوان کی قیادت میں ایک ٹیم دھاروئی ذخیرہ آب کا اچانک معائنہ کیا جہاں مچھیروں کو مچھلیاں پکڑنے کی سرگرمیوں کے لئے اجازت ہے۔

بابوبھائی پارمر‘ دلیپ پارمر اور دیگر15افراد پر مشتمل ایک گروپ نے غیر قانونی سرگرمیوں کیلئے کاروائی کااندیشہ محسوس کرتے ہوئے نتن سنگوان پرحملہ کیا اور ان کا گھیراؤ کیا۔

ایک شخص نے سنگوان کے دایاں پیر کو کتردیا۔ ایک پولیس آفیسر نے کہا کہ سابرکنٹھاپولیس فوری حرکت میں آگئی اور تین افراد بابوبھائی‘دلیپ بھائی اور وشنوپارمر کو اتوار کے دن گرفتارکرلیا۔ بقیہ ملزمین کی تلاش جاری ہے۔

a3w
a3w