حیدرآباد
ٹرینڈنگ

سرکاری پروگرام، کارپوریٹر کے بجائے اہلیہ کی شرکت پر تنازعہ (ویڈیو وائرل)

کلیان لکشمی اسکیم کے چیکس کی تقسیم کے پروگرام میں رکن اسمبلی ماگنٹی گوپی ناتھ نے شرکت کی‘ انہوں نے دیکھا کہ کارپوریٹر بابا فصیح الدین ناسازی مزاج کے باعث شرکت نہیں کرپائے۔

حیدرآباد: جوبلی ہلز میں اس وقت تنازعہ پیدا ہوگیا جب جی ایچ ایم سی کے ایک کارپوریٹر جنہوں نے حال ہی میں بی آر ایس سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی تھی‘ ایک سرکاری پروگرام میں اپنی نیابت کرنے اپنی اہلیہ کو روانہ کیا جس سے پروٹوکول کی خلاف ورزی کا مسئلہ کھڑا ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
الکٹورل بانڈس سے متعلق سپریم کورٹ کا تاریخ ساز فیصلہ: شجاعت علی صوفی
صفا بیت المال اور رہبر فاونڈیشن کے اشتراک سے سلائی مشینوں اور ٹھیلہ بنڈیوں کی تقسیم
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
مودی حکومت، دستور کے لئے خطرہ: راہول گاندھی
وزیراعظم کے بے بنیاد دعویٰ پر تنقید

 کلیان لکشمی اسکیم کے چیکس کی تقسیم کے پروگرام میں رکن اسمبلی ماگنٹی گوپی ناتھ نے شرکت کی‘ انہوں نے دیکھا کہ کارپوریٹر بابا فصیح الدین ناسازی مزاج کے باعث شرکت نہیں کرپائے۔

اپنی نیابت کے لئے اہلیہ کو پروگرام میں شرکت کے لئے بھیجنے پر بی آر ایس کارکنوں کی جانب سے اعتراض کیا گیا اور استفسار کیا گیا کہ آیا ایک عوامی نمائندے کی نمائندگی ان کے شریک سفر کرسکتی ہے؟ اور کیا ایسا کرنا پروٹوکول کی خلاف ورزی نہیں ہے؟

کارپوریٹر کی بجائے ان کی اہلیہ کی شرکت پر کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوگئی اورنتیجہ میں پولیس کو مداخلت کرنا پڑا‘ بی آر ایس کارکنوں کو باہر کردیا گیا۔ عہدیداروں نے جس انداز میں صورت حال سے نمٹا اس پر رکن اسمبلی گوپی ناتھ نے ناگواری کا اظہار کیا۔

a3w
a3w