حیدرآباد

کالیشورم پروجیکٹ میں بدعنوانی کی سی بی آئی سے جانچ کروائی جائے:رگھو نندا راؤ

رگھونندن راؤ نے حیدرآباد میں ریاستی بی جے پی دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کالیشورم کی تعمیر کامنصوبہ 2008میں وائی ایس راج شیکھرریڈی حکومت کے دور میں بنایاگیا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے سابق ایم ایل اے رگھونندن راؤ نے الزام لگایا کہ کالیشورم پروجیکٹ میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی ہوئی ہے جس کی سی بی آئی کے ذریعہ جانچ کروائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کی تعمیر کی جانچ کی جائے تو اصل مجرم سامنے آجائے گا۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

 انہوں نے حیدرآباد میں ریاستی بی جے پی دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کالیشورم کی تعمیر کامنصوبہ 2008میں وائی ایس راج شیکھرریڈی حکومت کے دور میں بنایاگیا تھا۔ 100 ٹی ایم سی سے 12 لاکھ ایکڑ اراضی کو سیراب کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس پروجیکٹ میں بدعنوانی کی سی بی آئی سے جانچ کروائی جائے۔

a3w
a3w