جعلی کرنسی کا ریاکٹ بے نقاب،6 افراد گرفتار
پولیس پریس نوٹ کے بموجب گنٹور کے 38 سالہ پی مرلی کرشنا، ٹاملناڈو کے قادر میدان، راجستھان کے ہتیش عرف مہندر داس، ڈی کمار پرمار، ملائی راجو رام اور پروین کمار مالی کو گرفتار کرلیا گیا۔ یہ ٹولی جعلی کرنسی کا کاروبار کررہی تھی۔
حیدرآباد: ایسٹ زون ٹاسک فورس یم نے بیگم بازار علاقہ میں دھاوا کر کے 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ان ملزمین کے قبضہ سے 36 لاکھ 35 ہزار 500 روپئے کی جعلی کرنسی، نقد 28 ہزار روپئے، 8 سیل فونس، ایک موٹر سائیکل، کمپیوٹر، بلیک اینڈ وائٹ پرنٹر، کٹنگ مشین، لنمیٹر، اسکرین پرنٹنگ فرام، وائٹ پیپر 3 بنڈل اور دیگر اشیاء ضبط کرلئے۔
پولیس پریس نوٹ کے بموجب گنٹور کے 38 سالہ پی مرلی کرشنا، ٹاملناڈو کے قادر میدان، راجستھان کے ہتیش عرف مہندر داس، ڈی کمار پرمار، ملائی راجو رام اور پروین کمار مالی کو گرفتار کرلیا گیا۔ یہ ٹولی جعلی کرنسی کا کاروبار کررہی تھی۔
اس ٹولی کا اہم سرغنہ پی مرلی کرشنا جعلی کرنسی کیس میں پہلے بھی گرفتار ہوچکا تھا۔ اس کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج بتائے گئے ہیں۔ مرلی کرشنا اور قادر میدان سال 2003 سے سنگاریڈی سے جعلی کرنسی کا کاروبار کا آغاز کیا تھا۔